لاہور (سٹاف رپورٹر)کےپےٹل سٹی پولےس آفےسر لاہور کےپٹن(ر)محمد امےن وےنس نے کہا ہے کہ لاہور پولےس نے کمےونٹی پولےسنگ کو مزےدفروغ دےنے اور پولیس عوام دوستی کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچانے کیلئے نئی موبائل اپلیکیشن ” لوکل آئی “ کے نام سے متعارف کروا دی ہے جس کا بنیادی مقصد عوامی نمائندوں کو عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور انصاف کی براہ راست فراہمی کویقینی بنانا ہے۔ سی سی پی او سے لیکر ایس ایچ او اور لاہور مئیر لاہور سے لے کر وائس چئیرمین تک تمام اس موبائل ایپلی کیشن کا حصہ ہونگے ۔جس طرح لاہور پولیس نے بیٹ سسٹم کے ذریعے شہر کے گلی محلوں تک امن پیغام اور عوام دوست پالیسی کو فروغ دیا ہے اسی طرح اس ایپ کے ذریعے عوامی نمائندے گلی محلوں میں رہائش پذیر شہریوں کی مشکلات اور پولیس کے متعلق کسی قسم کا مسئلہ براہ راست پہنچا سکیںگے۔لوکل آئی ایپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے کہا کہ ایپ کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہریوں کے تعاون کے حصول کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کا حل انکی دہلیز پر کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اس نئی ایپلیکیشن کے ذریعے عوامی نمائندوں کو قومی دھارے میں لانے کی کامیاب کوشش کی۔
کمیونٹی پولیسنگ کیلئے ایپلی کیشن ”لوکل آئی“ متعارف کرادی:امین وینس
Mar 04, 2017