جدہ حج ٹرمینل پر عازمین حج کی جلد کلیرنس کے لئے اقدامات کر لئے ،خالدمسعود چوہدری

ُُؑاسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری نے کہا ہے کہ جدہ حج ٹرمینل پر عازمین حج کی جلد کلیرنس کے لئے اقدامات کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی حکومت سے باقاعدہ معاہدہ بھی طے ہو گیا ہے ،سرکاری سطح پر عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پی آئی اے کےساتھ حج کرایوں کی کمی کے سلسلے میں بھی بات چیت کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم بہبود حجاج پاکستان کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا وفد میں محمد افضل خان، امتیاز عاصی ، پروفیسر حافظ عبدالرسول، راجا مسعود، ریاض ملک اور حنیف انصاری شامل تھے اس موقع پر وفد نے سیکرٹری مذہبی امور پر زور دیا کہ سعودی حکومت سے ملنے والا اضافی حج کوٹہ سرکاری اسکیم کے عازمین حج کو دیا جائے کیونکہ سرکاری اسکیم کے انتظامات ٹورآپریٹروں کے مقابلے میں بہتر اور اخراجات بھی کم ہوتے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی شرح کم کرنے کے لئے پی آئی اے حکام سے بات چیت جاری ہے وفد نے گزشتہ سال حج انتظامات بہتر کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی کاﺅشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور نے حجاج کرام کے لیے تنظیم بہبود حجاج پاکستان کی رضاکارانہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے اللہ تعالےٰ کے مہمانوں کی خدمت کا سلسلہ جار ی رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن