آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں اعزازات کی تقسیم کے لفافوں کی ذمہ دار جوڑے کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ذاتی محافظ فراہم کردئیے گئے ۔برطانوی منشریاتی ادارے کے مطابق اکاونیٹسی فرم پرائس واٹر ہاو¿س کوپر کا کہنا ہے کہ بریئن کلینن اور مارتھا روئز کے گھر پر سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ سلیبریٹی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ان دونوں کو خدشہ تھا کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے، ان دونوں کو آئندہ آسکرز کی کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی، تاہم ٹی ایم زیڈ کے مطابق ان کی ملازمتوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ اتوار کو ہونے والے آسکرز کی تقریب میں فلم ’مون لائٹ‘ کی جگہ غلطی سے بہترین فلم کا ایوارڈ ’لا لا لینڈ‘ کو دے دیا گیا تھا۔لا لا لینڈ کی ٹیم کو دورانِ تقاریر روک کر صحیح فاتح کا اعلان کیا گیا۔انھوں نے بجائے بہترین فلم والے نتائج کے لفافے کے بہترین اداکارہ کے نام والا دوسرا لفافہ دے دیا تھا۔اسے اکیڈمی ایوارڈ کی 89 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی غلطی قرار دیا جا رہا ہے۔
آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں اعزازات کی تقسیم کے لفافوں کی ذمہ دار جوڑے کو ذاتی محافظ فراہم
Mar 04, 2017 | 14:59