یمن: عدن میں زندگی لوٹ آئی، تاریخی گھڑیال بیگ بین کی سوئیاں بھی چل پڑیں

 یمن کے جنوبی حصے عدن میں باغیوں کو شکست دینے کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ، عدن شہر میں نصب تاریخی گھڑیال بگ بین کی مرمت کے بعد اسے بھی چالو کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے جنوبی حصے عدن میں باغیوں کو شکست دینے کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔خیال رہے کہ بگ بین شہر میں 1890 میں برطانوی سامراج کے دور میں بنایا گیا تھا۔ یمن میں جاری خانہ جنگی کے دوران بگ بین کےنام سے مشہور گھڑیال نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ عدن پر حکومتی عمل داری کی بحالی کے بعد اس گھڑیال کی دوبارہ مرمت کی گئی جس کے بعد اس نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ بگ بن نامی چھوٹا گھڑیال عدن میں برطانوی دور کی باقی رہ جانے والی ایک نشانی ہے۔ یہ گھڑیال عدن کی بندرگاہ پر نصب تھا جہاں ہر سال ہزاروں تجارتی بحری جہاز لنگر انداز ہوتے ہیں۔برطانوی سامراج کے دور میں تیار کردہ گھڑیال مسلسل 127 سال تک کام کرتا رہا ہے۔ مگر دو سال قبل یمن میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں یہ گھڑیال بھی متاثر ہوا۔ عدن میں حکومتی کنٹرول کے بعد اس گھڑیال کو دوبارہ چلایا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عدن میں اب حالات حکومت کے قابو میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن