ای کامرس کے حجم میں ہر سال دوگنا اضافہ ہو رہا ہے: اسحق ڈار

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ای کامرس کے شعبے کے حجم میں ہر سال دوگنا اضافہ ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ اضافہ 2020 تک ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ہفتہ کو اسلام آباد میں علی باباگروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای کامرس پاکستان میں ایک بڑھتا ہوا کاروبار ہے اور اس میں ترقی کی وسیع تر گنجائش موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی متعارف کراچکا ہے اور گیارہ فیصد سے زائد شہری مالیاتی منتقلیوں کے لئے موبائل فونز استعمال کر رہے ہیں جس سے پاکستان جنوبی ایشیا میں موبائل بنکنگ کی منتقلیوں کے حوالے سے خطے میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس کو وسعت دینے سے حکومت کے خصوصی ترقی و سماجی واقتصادی بہتری اور معاشرے کے محروم طبقوں کو روزگار کی فراہمی کے نصب العین کے حصول میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن