سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات نے ضلع تھرپارکر میں موروں کی اموات سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا, اجلاس طلب

سندھ جنگلی حیات ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ لائیو سٹاک اور پولٹری ماہرین کی معاونت سے تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ پر مشتمل امدادی ٹیمیں تھر پارکر روانہ کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق موروں کی اموات کی حقیقی وجہ رانی کھیت کی بیماری نہیں بلکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے کے باعث غذائی قلت ہے۔ گذشتہ ماہ سے تھر پارکر میں تقریباً 35موروں کی اموات ہوئی ہیں جن کی اکثریت قحط کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہے۔ 13بیمار مور محکمہ جنگلی حیات کے پاس ہیں جن کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے اور وٹامن دیے جا رہے ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ بیمار مور کو محکمہ جنگلی حیات کے دفتر تک پہنچایا جائے، لانے والے کو کرایہ بھی ادا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن