کراچی( اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ دہشت گردوں کا پاک زمین سے صفایا اس زمین پر رہنے والے وطن دوستوں کا متفقہ فیصلہ ہے اسی لئے کا میابی کے یقین امکانات ہیں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن رد الفساد کا آغاز تمام وطن دوستوں کی خواہش کا احترام ہے تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کا عسکری قیادت پر پہلے بھی اعتماد تھا اور اب بھی ایک صفحہ پر چلنے کے لئے نہ پہلے کوتاہی کی اور نہ ہی آئندہ ہوگی سیاسی اور دینی جماعتوں کو ذاتی مفادات کو چھوڑ کر ریاست کے مفادات کو ترجیح دے۔
ملک دشمن عناصر اوردہشتگر دوں کاخاتمہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا‘ڈاکٹر یوسف سلیم
Mar 04, 2018