کراچی( وقائع نگار) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی سید مظفر حسین شاہ مسلسل دوسری مرتبہ سینیٹ کا الیکشن جیت گئے انہیں جیتنے کے لئے 21ووٹ درکار تھے ا ن کو 23 ووٹ ملے۔ ان کی کامیابی سے فنکشنل لیگ کو سندھ اسمبلی سے ایک سینیٹر مل گیا۔ سید مظفر حسین شاہ کی کامیابی کو فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کی حکمت عملی اور کوششوں کا نتیجہ قرار دیا گیا پولنگ سے پہلے فنکشنل لیگ اور پی ایس پی کے درمیان رابطے ہوئے تھے۔ سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم مائنس ہونے سے بال بال بچ گئی۔5امیدوار وں میں سے ایک امیدوار ہی کامیابی حاصل کرسکا ۔ چار امیدوار ہار گئے۔ اگر ڈاکٹر فروغ نسیم بھی کامیاب نہ ہوئے تو سینیٹ الیکشن2018 میں سے ایم کیو ایم مائنس ہوجاتی ۔ وہ بھی دوسری مرتبہ کامیاب ہوئے ورنہ سیٹ ہاتھ سے نکل سکتی تھی۔
مظفر حسین شاہ/ منتخب
مظفر حسین شاہ23ووٹ حاصل کرکے دوسری بار سینیٹرمنتخب
Mar 04, 2018