پشاور(بیورورپورٹ)انجہانی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار بلدیوکمارحلف نہ اٹھانے کے باعث خیبرپختونخوامیں سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے ، گزشتہ ہفتے پشاورہائیکورٹ کی جانب سے بلدیوکمارسے حلف لینے کیلئے سپیکراسمبلی کوہدایات جاری کی گئی تھیں جس پر سپیکراسدقیصرنے بلدیوکمارکی جیل سے رہائی کیلئے دو بار پروڈکشن آرڈرجاری کئے تاکہ وہ اسمبلی آکر اپنے عہدے کاحلف اٹھاسکیں تاہم ایک بار اسمبلی آنے پر اراکین کی جانب سے واک آئوٹ کے باعث وہ حلف نہ اٹھاسکے جبکہ جمعہ کے روز جب دوسری بار انکے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے تو بلدیوکماراسمبلی میں غیرحاضررہے جسکے باعث وہ اپنے عہدے کاحلف نہ اٹھاسکے اور یوں وہ سینٹ انتخابات میں ووٹ دینے سے محروم رہے۔
بلدیوکمار