نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ مکمل وزیراعظم رواں ماہ افتتاح کریں گے

مظفر آباد(آن لائن)وزیراعظم خاقان عباسی رواں ماہ مکمل ہونے والے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ مکمل ہوگیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی رواں ماہ کے آخری ہفتے میں اس کا افتتاح کریں گے،اپریل میں دوسری مئی میں تیسری اور جون میں چوتھا یونٹ بجلی پیدا کرے گا۔969میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی منصو بہ بس اب چلنے کو ہے۔پاور ہا¶س تک پانی کی منتقلی کے لیے ساڑھے 48کلومیٹر طویل مرکزی سرنگ میں پانی کی بھرائی شروع کر دی گئی۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ سستی بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا گیا ہے،پاکستان میں ایک لاکھ میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،جس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشن گنگا ہو یا بگلہار کا معاملہ،بھارت بہت مرتبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔نیلم جہلم منصوبہ10سال میں مکمل کیا گیا ہے جس پر 5ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔
نیلم جہلم منصوبہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...