کشمیر دوطرفہ نہیں بین الاقوامی مسئلہ، خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے: سردار مسعود

سٹاک ہوم(اے این این) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے سویڈن میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرنس میں سویڈش پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین سرکن کوزی اور سویڈن میں تعینات پاکستانی سفیر احمد حسین دایو اور چیئرمین یورپین یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر، غلام محمد بحالی نے بھی شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور ہندوستان یہ غلط تاثر دے رہا ہے کہ یہ دوطرفہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت ایک آزادانہ رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مسئلہ بنا کے اس لیے پیش کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کو اس مسئلے سے الگ تھلگ رکھ سکے اور مقبوضہ کشمیر میں جبر و استبداد کے ذریعے اپنے قبضے کو بر قرار رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی تو ہندوستان نے اس مسئلے کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ وہ اس مسئلے پر بات چیت کرنے سے ہی گریزاں کشمیر کا مسئلہ نہ صرف جنوبی ایشیا میں امن وسکیورٹی کے لیے خطرہ ہے بلکہ بھار ت اور پاکستان کا نیو کلیئر پاور ز ہونے کے ناطے یہ پوری دنیا کے امن کے لیے بھی ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا اس مسئلے کا حل بہت ضروری ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ ہندوستان 2003کے سیز فائر معاہدے کے برعکس لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ سویڈن اس وقت اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہے اس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کونسل میں اجاگر کروائے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے مزید کہاکہ سویڈن نے اقوام متحدہ کے ملٹری اوبزرور گروپ برائے ہندوستان و پاکستان میں کئی برسوں سے اپنی فوجی خدمات سرانجام دیتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن میں مزید توسیع ہونی چاہیے اور اس کو مزید کارگر ہونا چاہیے۔ صدر آزاد کشمیر نے سویڈش وزیر اعظم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاذکر ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی سے ضرور کریں جو15اپریل2018کو سٹاک ہوم کا دورہ کر رہے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...