بھارت‘ افغانستان کی مدد سے داعش‘ طالبان بلوچستان میں سرگرم ہیں: ناصر جنجوعہ

Mar 04, 2018

لندن(صباح نیوز)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں143حملوں کے ثبوت موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان طالبان اور داعش کی مدد کر رہے ہیں، یہی گروپ بلوچستان میں سرگرم ہیں۔پاکستانی فوج سرحد پار ان کارروائیوں کوروکنے کے لئے 15سوکلو میٹر طویل سرحدی باڑ لگاناچاہتی ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب زیادہ تر حملے افغانستان سے ہو رہے ہیں جہاں طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپ مضبوط ہیں، 2014میں نیٹو فورسز کے انخلا سے سرحدی صوبوں پر کوئی حکومت نہیں رہی، پکتیکا، خوست، ننگرہار اور کنڑ جیسے صوبوں میں عسکریت پسند آزادانہ کام کررہے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان نے بتاےا ہے کہ پہلے فیز میں270میل سرحدی باڑرواں برس کے آخر تک مکمل ہوجائے گی، اس کے ساتھ سینسر اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، ہر میل کے فاصلے پر چیک پوسٹ ہوگی اور443قلعے بنائیں جائیں گے، داخلی سطح پردہشت گردی کے خلاف فوجی مہم کا ایک مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کو تحفظ فراہم کرناہے۔
ناصر جنجوعہ

مزیدخبریں