میرپور خاص (بیورو رپوٹ) میرپور خاص پر یس کلب پر شرپسند عناصر کا حملہ ،کلب میں موجود قیمتی سامان کو شدید نقصان ، صحافی سراپا احتجاج ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ، صحافیوں کا ہنگامی اجلاس انتظامیہ کو تین دن میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم،سندھ بھر میں احتجاجی کا داہرہ وسیع کرنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میرپورخاص پر یس کلب پر چند شرپسند عناصر نے مذہبی معاملے کو کوریج نہ دینے پر مشتعل ہو کر اچانک حملہ کر دیا حملہ آور وں نے پر یس کلب میں موجود قیمتی سامان کو توڑ پھوڑ کر کے شدید نقصان پہنچایا اور صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی دوسری جانب پریس کلب پر حملہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پر یس کلب راشد سلیم اور دیگر عہدیداران اور صحافی بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچ گئے تاہم شرپسند عناصر موقع سے فرار ہو گئے میرپورخاص پر یس کلب پر حملے کی اطلاع ضلع بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر میرواہ، ڈگری، جھڈو، نوکوٹ، عمرکوٹ، کنری سمیت دیگر شہروں میں بھی شدید احتجاج اور مظاہرے کےے گئے۔ میرپور خاص پریس کلب کے صحافیوں نے ہفتے کے روز واقع کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت صدر پر یس کلب راشد سلیم نے کی۔
میرپور خاص/ حملہ
میرپور خاص پریس کلب پر حملہ قیمتی سامان کو نقصان
Mar 04, 2018