اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے سینیٹ کے الیکشن نہیں ہوں گے آج وہ منہ چھپاتے پھرتے ہیں لیڈر جیلوں میں جاتے رہتے ہیں ، ان کا نظریہ زندہ رہتا ہے امپائر کے منع کرنے کی وجہ سے عمران خان نے پارلیمنٹ کا رخ نہیں کیا عمران کو امپائرز نے منع کردیا تھا کہ پچ گھیلی ہے ، مت جانا جس کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ نہیں آئے۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن جمہوریت کے تسلسل کی جانب پہلا قدم ہے ۔ جس میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔ ، 28جولائی کے متنازعہ فیصلے کے بعد مسلم لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ہارس ٹریڈنگ کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ نے نہیں کی اور نہ ضرورت تھی جس طرح عمران خان پارلیمنٹ سے غائب ہے اس طرح رات سے اس کے 22ایم پی اے غائب ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ہو یا نیب نوازشریف نے ہر جگہ پیش ہو کر مثال قائم کی ۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ جن مسلم لیگ کے اراکین نے بائیکاٹ کیا ان سے امیر مقام رابطے میں ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا گیا ، دراصل ڈی چوک میں کنٹیٹر کا دھرنا ہو یا 28جولائی کا زلزلہ انہوں نے نوازحکومت کو جم کرحکومت نہیں کرنے دی ۔ لیکن یہ کوئی فکر کی بات نہیں پہاڑ سے کنکر گرتے رہتے ہیں ، پہاڑ کا کچھ نہیں بگڑتا ، جانے والوں کی اگلے الیکشن میں ضمانتیں ضبط کرادیں گے