لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک میاں مرغوب‘ غزالی سلیم بٹ‘ چودھری شہباز سید توصیف شاہ‘ عامر خان سمیت دیگر نے (ن) لیگ کے جیتنے والے سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین سن لیں کوئی بھی 2018ءکے الیکشن میں بھی (ن) لیگ کا راستہ نہیں روک سکتا۔ تمام غیر جمہوری اور غیرآئینی رکاوٹیں عبور کرکے ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئیں گے۔ ہمارا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے بنائے۔ عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں۔ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو سوچنا چاہئے کہ سرمایہ کاری کرنے والے دوسرے ممالک کیا سوچتے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست کی۔ مخالفین الزامات کی گرد اڑاتے رہے۔