شام میں مظالم ڈھانےوالے فرعون و نمرود کا انجام یاد رکھیں: عطاالمہیمن بخاری

Mar 04, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے قائدین ،رہنماﺅںاور مبلغین ختم نبوت نے نماز جمعة المبارک کے اجتماعات میںشامی مسلمانوںپرہونے والے تاریخ کے بد ترین ظلم وسفاکیت پر عالمی اداروںکی خاموشی اور مسلم حکمرانوںکی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ انسانیت کے نام پر ہمدردیاںحاصل کرنے والے ادارے اور ممالک اس ظلم پر کیوںخاموش ہیں۔ سید عطاءالمہیمن بخاری،پروفیسر خالد شبیر احمد ،عبداللطیف خالد چیمہ ،سید محمد کفیل بخاری اور دیگر رہنماﺅںنے مختلف مقامات پر کہاہے کہ ظالم اقوام نے دنیا میںکمزور اقوام کاجینا دوبھر کررکھاہے اور پھر بھی وہ انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ ظالم قوتوںسے کہتی ہے کہ وہ فرعون اور نمرود کے کردار وانجام کو یاد رکھیں۔

مزیدخبریں