افغانستان: قندھار سمیت مخلتف صوبوں میں فورسز کا آپریشن، 31 جنگجو، ہلاک، 17 زخمی

کابل(صباح نیوز‘ آن لائن)افغانستان کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے نتیجے میں 31عسکریت پسندہلاک جبکہ17زخمی ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں ننگرہار، قندوز‘ لغمان، غزنی، پکتیکا، لوگر، قندھار، فراہ، فریاب، نمروز ،ہلمند میں آپریشن کیاگیا ۔ آپریشن میں فضائی حملوں سے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیاگیاجس کے نتیجے میں بیسیوں عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان غلام حضرت کریمی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا۔
افغانستان

ای پیپر دی نیشن