اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ نومنتخب سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سینٹ کی سیٹ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کی امانت ہے،سینٹ الیکشن کیخلاف بڑی رکاوٹیں کھڑی کرنے اور مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،مخالفین نے اپنی منصوبہ بندی کی لیکن اللہ نے بھی ایک منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ سینٹ الیکشن میں ٹیکنوکریٹ سیٹ پرمنتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے کہا مسلم لیگ ن کوناکام کرنے کیلئے سب سے پہلے پلان اے پارٹی تقسیم کرنے کیلئے آیا، پھرپلان بی سینٹ الیکشن نہ ہوں، اسی طرح پھر پلان سی سینٹ میں باہرکردیا۔انہوں نے کہا یہ ایک منی ریفرنڈم ہے۔ پاکستان کے سارے صوبوں نے مجھے اور اسد جونیجو کوووٹ دیا۔ پاکستان قائداعظم نے بنایا جبکہ پاکستان ووٹ کے ذریعے معرض وجود میں آیا۔
مشاہد حسین