گوادر پورٹ کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا: صدرممنون آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے

کوئٹہ ( اے پی پی + بیورو رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان وسطی ایشیاءکااہم ترین ملک بن جائے گا، گوادر پورٹ کاسب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا،بلوچستان زیادہ سے زیادہ ترقی کرے گا، موجودہ حکومت کی بہترمالیاتی پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیاجارہاہے، بلوچستان میں ایک سو نئے ڈیمز کی تعمیرسے آبی قلت پر قابو پایاجاسکے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ کو گورنرہا¶س کوئٹہ میں اراکین پارلیمنٹ، بلدیاتی نمائندوں، وکلائ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اعلیٰ سول حکام سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرگورنر بلوچستا ن محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی بھی موجود تھیں۔ صدر آج سبی میں تاریخی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔ صدر ممنون حسین کی کوئٹہ آمد کے موقع پر کوئی بھی صوبائی وزیر یار کن صوبائی اسمبلی انکے استقبال کیلئے ائر پورٹ یا خالد ائر بیس نہیں پہنچا زیادہ تر اراکین اسمبلی صوبائی وزرا، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنی مصروفیات کے باعث صدر کا استقبال کرنے نہیں جاسکے۔ کوئٹہ شہر میں صدر مملکت ممنون حسین کی آمد اور سینیٹ انتخابات کے باعث ٹریفک جام رہا۔
صدر ممنون

ای پیپر دی نیشن