حیدر آباد (این این آئی)بھارت کے شہر حیدرآباد میں کم سن بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر 10 بچوں کے والدین کو سزاکے طور پر ایک دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ اسی طرح کے الزام میں 35 والدین کو بھی ایک روزہ قید کاٹنی پڑی تھی۔والدین کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون سے لاعلم تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ شہر میں نابالغوں کو ڈرائیونگ سے روکنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔حیدر آباد کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انھیں امید ہے کہ ایک یا دو روز کی قید والدین کو بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے پہلے دو بار سوچنے پرمجبور کرے گی۔
بھارت: نابالغوں کو ڈرائیونگ کی اجازت پر والدین کو سزا
Mar 04, 2018