روبینہ قائم خانی بیٹے کی میت چھوڑ کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں‘ قومی اسمبلی رانا تنویر، پنجاب رانا ثنائ، خیبر پی کے ضیاءآفریدی بلوچستان میں اسلم بزنجو نے پہلے ووٹ کاسٹ کیا

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) سینٹ انتخابات کیلئے پولنگ سے قبل پریذائیڈنگ افسر نے خالی بیلٹ باکس دکھائے اور ٹھیک 9 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے سب سے پہلے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،جس کے بعد قطار لگ گئی۔ سپیکر ایاز صادق بھی ایوان پہنچے اور حق رائے دہی استعمال کیا، فاٹا اراکین بھی ووٹ ڈالنے پہنچے اور سب سے پہلے مولانا جمال الدین نے کاسٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی میں وزیرقانون رانا ثنا اللہ سب سے پہلے ووٹ ڈالنے پہنچے جبکہ تحریک انصاف کے ناراض رکن ضیا اللہ آفریدی نے خیبرپختونخو اسمبلی میں پہلا ووٹ کاسٹ کرنے کااعزاز حاصل کیا۔سندھ اسمبلی میں ووٹنگ تاخیر کا شکار رہی تاہم سید قائم علی شاہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرکے پولنگ کا آغاز کیا۔روبینہ قائم خانی اپنے بیٹے کی نماز جنازہ سے قبل ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی آئیں جس کے بعد وہ حیدرآباد روانہ ہوگئیں۔ادھر بلوچستان اسمبلی میں 9:30 بجے تک کوئی ووٹ کاسٹ نہ ہوسکااور تمام جماعتیں آخری وقت تک جوڑ توڑ میں لگی رہیں،اسمبلی میں میڈیا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
روبینہ قائم خانی

ای پیپر دی نیشن