چودھری نثار کا پرجوش استقبال‘ مشاہد حسین سید نے تالیاں بجائیں، ارکان کی آمد پر جملے بازی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے موقع پردلچسپ صورت حال دےکھنے مےں آئی مسلم لےگی حماےت ےافتہ امےدوار مشاہد حسےن سےد اور اسد جونےجو آگے بڑھ کر ارکان اسمبلی سے مصافحہ کر کے ان سے محبت اور تابعداری کا اظہار کرتے رہے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جب بھی اےوان مےں آتے ہےں تو ارکان ان کی طرف کھنچے چلے جاتے ہےں وہ ہفتہ کو ووٹ ڈالنے کے لئے اےوان مےں آئے حکومتی ارکان نے دو قدم آگے بڑھ کر پر جوش انداز مےں استقبال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشاہد حسین سید نے فرط جذبات مےں تالےاں بجا کر انکااستقبال کیااور ووٹ پول کرنے تک چوہدری نثار علی خان کے ساتھ رہے چوہدری نثار علی خان اور مولانا فضل الرحمان کچھ دےر تک گپ شپ لگاتے رہے اور ووٹ بھی اکٹھے ڈالے۔ ارکان اسمبلی کی آمد پر جملے بازی کرتے ہےں جب انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو دےکھا تو برجستہ جملہ کہا ” یہ کشمیر کاز کا ووٹ ہے“،ووٹ پول کرنے کے بعد چوہدری نثار علی خان مشاہد حسین سید کو پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران اشرف کے پاس لیکر گئے اور عمران اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” میں نے اپنا ووٹ مشاہد حسین کو کاسٹ کیا ہے“۔ اعجاز الحق ووٹ پول کرنے آئے تو مشاہد حسین سید نے ”مرد مومن مرد حق“ کانعر ہ لگا دےا۔
چودھری نثار/ استقبال

ای پیپر دی نیشن