شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ 9 مار چ کو عمران خان کا فقیدالمثال اور پرتپاک استقبال کرکے شیخوپورہ کے نوجوان ایک بار پھر ثابت کردینگے کہ ضلع شیخوپورہ عمران خان کے دیوانوں اور ترقی وخوشحالی کے لیے لڑ ،مر جانیوالے جانثاروں کا ضلع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوئیانوالہ موڑ پر 9 مارچ کو عمران خان کی شیخوپورہ آمد کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری وحید بنگش، شہزادہ خان، میاں بلو، حیدر وریاہ، سیف النثار، محمد یاور، عظیم گجر، فیض الحسن ڈار، جانی خاں ، حسنین شیخ ، اویس نیازی، بہادر خان، کاشف جٹ ،حافظ مزمل ودیگربھی موجودتھے چودھری ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی جنگ اقتدار کے حصول کی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں پاک وطن کو کرپشن سے پاک‘ غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنا، کرپشن اور کمیشن کے خاتمہ‘ کرپٹ سیاستدانوں کا محاسبہ کرنا ہے۔
تحریک انصاف کی جنگ اقتدار نہیں کرپشن‘ کرپٹ عناصر کے خاتمے کیلئے ہے: ماجد منظور
Mar 04, 2018