چیف جسٹس نے شعیب صدیقی کیخلاف انتخابی عذر داری واپس لینے کی بناءپر درخواست خارج کر دی

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف کی انتخابی عذرداری واپس لینے پر درخواست خارج کر دی، محسن لطیف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کے خلاف انتخابی عذارداری پر کارروائی نہیں چاہتا محسن لطیف نے پی پی 147 سے منتخب ایم پی اے شعیب صدیقی کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی کہ الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے ثبوتوں کا جائزہ لیے بغیر ہی انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔
درخواست خارج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...