لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدیؐ اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتوں کی ہمیشہ سے یہ خواہش اور کوشش رہی ہے کہ عالم اسلام خاص طور پر پاکستان کی معیشت کو مفلوج کر کے اسے اپنے اشاروں پر ناچنے پر مجبور کیا جائے۔ اس لیے آزاد معیشت ہی عالم اسلام خصوصی پاکستان کی بقا اور ترقی کی ضامن ہے جس کی ایک شکل ہمارے سامنے ہے کہ قرضوں کی آڑ میں ڈالر دے کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کو مجبور کیا جا رہا ہے اور ڈو مور کی تکرار ختم ہونے میں نہیں آ رہی۔