نوازشریف کو عدالتوں نے کرپشن اور بیرون ملک اثاثے بنانے پر نکالا: رانا نثار راٹھ

رائیونڈ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ نواز شریف کا بیان مختلف اور شہباز شریف کا اور ہے،ن لیگ میں ایک گروہ محاذ آرائی کا خواہاں ہے، وقت بتائے گاکہ لوگ کس کو سپورٹ کرتے ہیں ،نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، پاکستانی عوام سمیت سب کہتے ہیں کہ کرپشن اور بیرون ملکو ں میں اثاثے بنانے پر نکالا ہے،اور سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل کرنے کا فیصلہ بھی قانون کے مطابق کیا ہے،کرپشن مکاؤ اور نیا پاکستان بناؤ کے حق میں فیصلہ آنا پی ٹی آئی کے چیئر میں عمران خان کی بہت بڑی کامیابی ہے، حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے پارلیمنٹ آئین سے متصادم قانون نہیں بنا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن