اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )قومی اسمبلی میں وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں کے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، شیخ رشید، ڈاکٹر فاروق ستار،میر ظفر اللہ خان جمالی،چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ ،2وفاقی وزرائ،مسلم لیگ (ن) کے 10ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 10ارکان نے بھی اپنا ووٹ پول نہیں کیا،مسلم لیگ (ن)کی رکن بیگم کلثوم نواز نے تاحال حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے وہ اپنا ووٹ پول کرنے پاکستان واپس نہیں آئیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء جام کمال یوسف اور عبدالقادر بلوچ نے بھی ووٹ پول نہ کیا،اس کے علاوہ میر ظفر اللہ خان جمالی بھی ووٹ پول کرنے نہیں آئے جب کہ سلطان ہنجرا نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دئیے ، مسلم لیگ (ن) کے باسط بخاری علالت کے باعث ووٹ پول نہ کر سکے۔ مسلم لیگ (ن) کے رضا حیات ہراج، نثار جٹ اور طاہر اقبال چوہدری بھی ووٹ پول کرنے نہیں آئے۔