راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج شیراز کیانی نے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر مین میٹرو بس سروس حنیف عباسی سمیت8ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں منجمند اکائونٹس اور اثاثوں کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت5مارچ تک ملتوی کر دی ، انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر کے تبادلے کے باعث کسٹم راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج شیراز کیانی نے بطورڈیوٹی جج سماعت کی ہفتہ کو سماعت کے موقع پر ایفی ڈرین کیس میں نامزدگریس فارما کے مالک حنیف عباسی ،انکے بھائی وحماس فارما کے مالک باسط عباسی ،چچا زاد بھائی وفیکٹری منیجر سراج احمد عباسی،برادر نسبتی ومارکیٹنگ منیجررانا محسن خورشید،پروڈکشن منیجرغضنفر علی، کوالٹی کنٹرول منیجر ناصر خان ،اے بی فارماسیوٹیکل کے مالک احمد بلال اور نزاکت خان پر مشتمل آٹھوں ملزمان عدالت میں موجود تھے عدالت نے دائر درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت5مارچ تک ملتوی کر دی آئندہ پیشی پر دائر درخواست پر بحث ہو گی۔