پی ایس ایل فائنل سے پہلے نیشنل سٹیڈیم کا مرمتی کام مکمل کیا جائے، نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل سے قبل اسٹیڈیم کا مرمتی کام مکمل کر لیا جائے۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیڈیم کی مرمت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی مرمت کے لئے پی سی بی دن رات کام کررہا ہے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لینے خود کراچی جا رہا ہوں۔انہوں نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے مزید کہا کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے کراچی والے تیار ہوجائیں۔پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کامیابی سے متحدہ عرب امارات کے دبئی اور شارجہ اسٹیڈیمز میں جاری ہے۔پی ایس ایل کے 2 پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جب کہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...