عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک اہلیہ اور بیٹے کے نام کر دی

شارجہ (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے سب سے کامیاب باؤلرز ملتان سلطانز کے لیگ سپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر لی۔ ہیٹ ٹرک کرنے والے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ اچانک کوئٹہ کے ساتھ کیا ہوا، سرفراز اچھا کھیل رہے تھے اس لیے میں ان کے خلاف حکمت عملی ترتیب دے رہا تھا۔ وکٹ سپنرز کے لیے مددگار نہیں تھی لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہم بہت عمدہ کھیلے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ مختلف ورائٹیز پر یقین رکھتا ہوں اور یہی چیز میرے اور ٹیم کے لیے کا م کر گئی۔ میری آج کی پرفارمنس اہلیہ اور بیٹے کے نام ہے جو بہت دور سے میچ دیکھنے کیلئے یہاں آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...