وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست سے نفرت کرتے ہیں۔ 22 کروڑ عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ عوام 2018ء کے عام انتخابات میں جھوٹ کے علمبرداروں کو مسترد کر دیں گے۔ اتوار کے روز اپنے ایک جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ پنجاب کے طول و عرض میں آج ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ ہر منصوبے اور پروگرام میں جنوبی پنجاب کے عوام کو فوقیت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں نے عوام سے کھلی دشمنی کی ہے۔ عوام 2018ء کے انتخابات میں جھوٹ کے علمبرداروں کو مسترد کر دینگے۔