پہلے امریکہ، یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور میزائل ختم کریں:ایران

Mar 04, 2018 | 12:44

ویب ڈیسک

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے امرےکہ کو ےہ باور کرا ےا ہے کہ ہے کہ ایران اس وقت تک اپنے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں مذاکرات نہیں کرے گا جب تک امریکہ اور یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور دور مار کرنے والے میزائل ختم نہیں کرتا۔غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اےرانی مسلح افواج کے ترجمان مسعود جزیری کا کہنا ہے ’ایران کے میزالوں پر بات چیت کے لیے شرط یہ ہے کہ ارمیکہ اور یورپ اپنے دور مار کرنے والے میزائل اور جوہری ہتھیار ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے کے ساتھ میزائل پورگرام کو کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے اگرچہ اپنے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے لیکن وہ اپنے میزائل پروگرام پر بات جیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں