وائٹ ہائوس کے سامنے ایک نامعلوم شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ، واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں موجود نہیں تھے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک سفید فام شخص نے وائٹ ہائوس کے باہر شمالی حصے کے قریب خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق نامعلوم شخص نے خود کو گولی مارنے سے قبل کئی فائر بھی کیے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا نشانہ کون تھا ؟پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاںتقریبا سو کے قریب سیاح موجود تھے ۔وائٹ ہائوس کے مطابق واقعے کے وقت صدر ٹرمپ اور خاتون اول ملائنا ٹرمپ فلوریڈا میں تھے ۔
وائٹ ہا ئوس کے قریب ایک شخص نے خودکو گولی مارلی
Mar 04, 2018 | 13:37