حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے:عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں قومی اثاثوں کی نجکاری نہیں کی جاتی‘ حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے‘ کرپشن اس ملک کا اصل مسئلہ ہے‘ ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تو نجکاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اتوار کو عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تین ماہ رہ گئے ہیں حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کرے۔ حکومت کے پاس پرائیویٹائزیشن کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے دنیا میں کہیں قومی اثاثوں کی نجکاری نہیں کی جاتی۔ ہم پی آئی اے میں سیاسی مداخلت ختم کریں گے۔ پی آئی اے کو ایسی ایئرلائن بنائیں گے جس پر پوری دنیا کو فخر ہوگا۔ ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تو نجکاری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ملک میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی کرپشن اس ملک کا اصل مسئلہ ہے۔ (ن غ)

ای پیپر دی نیشن