آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پرڈیرہ بگٹی میں آپریشن کر کے بارودی مواد،بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرزبرآمد کر لیے ۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پرڈیرہ بگٹی میں آپریشن کیا جس میں بارودی مواد،بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرزبرآمد کر لیے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن مشتبہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرکیاگیا۔