آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو رو زہ دورے پر بلوچستان پہنچے. آرمی چیف گوادر اور تربت کا دورہ کریں گے اور سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیں گے‘ آرمی چیف مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے۔ آرمی چیف گوادر اور تربت کا دورہ کریں گے اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ آرمی چیف خوشحالی بلوچستان پروگرام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ آرمی چیف دورے کے دوران بلوچستان کے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔