پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں فنکشنل لیگ کو ووٹ دیا ، ایم کیو ایم کے لوگ بک گئے، متحدہ کی خواتین نے ٹیسوری کے غصے میں پی پی کو ووٹ دیا، ایم کیو ایم کے نام سے جڑے تمام الزامات سے مہاجر قوم پریشان ہے۔ فاروق ستاراور خالد مقبول صدیقی کو مناظرے کی دعوت بھی دے دی۔چیئر مین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے 14ارکان نے اپنا ووٹ بیچ دیا ، ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ قوم کے ووٹ کوبرائے فروخت رکھا ہے، رحمان ملک کی ایک کال اورایک بریف کیس سے ایم کیوایم کے معاملات طے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی خواتین نے اپنی ویڈیو پیغام میں کامران ٹیسوری کو ہی نشانہ بنایا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے پیر پگارا کی درخواست پران کے امیدوار کو ووٹ دیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مناظرہ کرلیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اپنے تمام آٹھ ایم پی ایز کو مبارکباد دیتا ہوں جن کے ووٹوں سے فنکشنل لیگ کے مظفر حسین شاہ کامیاب ہوئے۔
ایم کیو ایم کے 14ارکان نے اپنا ووٹ بیچ دیا، پیر پگارا کی درخواست پرانکے امیدوار کو ووٹ دیئے: مصطفیٰ کمال
Mar 04, 2018 | 19:30