حماس کی 30مارچ کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملین مارچ کی تیاری

Mar 04, 2019

غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ جماعت 30مارچ 2019 کو غزہ کی پٹی میں ایک سال سے جاری مظاہروں کے موقع پر اسرائیل کے خلاف ملین مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ 30مارچ کو’’یوم الارض‘‘کے موقع پرغزہ میں ملین مارچ کی تیاریاں جا ری ہیں۔ اس سلسلے میں غزہ کے تمام گروپوں اور جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں 30مارچ کے روز ملین مارچ منعقد کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے پرامن مزاحمتی طریقے اختیار کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو پرامن اور باوقار زندگی گزارنے کاحق ہے اور اسرائیلی غاصب ریاست ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتی۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018 سے غزی کی پٹی میں اسرائیل کے خلاف ہفتہ وار احتجاج جاری ہے۔ اسرائیلی فوج طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے اب تک 270 فلسطینیوں کو شہید اور 27 ہزار افراد کو زخمی کر چکی ہے۔

مزیدخبریں