کلر سیداں میں نادرا کی مفلوک حالی عمارت کے مالک نے بلڈنگ خالی کرادی

کلر سیداں(نامہ نگار)کلر سیداں میں نادرا کی مفلوک حالی ، عمارت کے مالک نے بلڈنگ خالی کرا لی اور نادرا نے موبائل وین کے ذریعے عمارت کے صحن میں ہی اپنا دفتر سجا لیا ہے ۔مالکا ن نے دو ہفتے قبل نادرا دفتر کی عمارت خالی کرا لی تھی جس پر نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے اسی خالی کردہ عمارت کے صحن میں ہی اپنی موبائل وین کھڑی کر کے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے اور اب کثیر تعداد میں نادرا آنے والوں کو عمارت نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور نادرا وین بھی مذاق بن کر رہ گئی ہے ۔شہریوں نے نادرا سے کسی بھی مناسب عمارت کو کرائے پر حاصل کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن