قابل تجدید توانائی شعبہ، سعودی کمپنی پاکستان میں دوارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)سعودی کمپنی ایکوا پاور پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو سال میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے ونڈکوریڈور میں فزیبیلٹی سٹڈی جلد ہوںگی۔ذرائع کے مطابق ایکوا پاور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، جنوبی افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے 10ممالک میں بجلی کی پیداوار دیگر منصوبوں میں کام کر رہی ہے اس کے علاوہ پاکستان کے لئے سعودی فنڈ کی طرف سے بھی دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم ،جامشورو اور جاگراں پاور پلانٹس جیسے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ وسط مدتی سرمایہ کاری کے تحت دو سے تین سال میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جن میں چھوٹے پیٹروکیمیکلز منصوبے اور خوراک و زراعت کے منصوبے شامل ہیں جن پر مجموعی طور پر ایک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ طویل مدتی سرمایہ کاری پروگرام کے تحت جو چار سے چھ سال پر محیط ہے، دو بڑے منصوبوں میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئل ریفائنری کے قیام اور 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معدنی ترقی کے شعبے میں ہوگی۔ آئل ریفائنری سعودی کمپنی آرامکو قائم کرے گی جس کی پیداوار 2 لاکھ سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں مختصر مدت کے سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے تحت ایک سے دو سال کے دوران7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن