لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان میں ہونیوالے میچز کیلئے شائقین کرکٹ نے تیاریاں شروع کردیں، مارکیٹ میں آنے والی ٹیموں کی ریپلیکا شرٹوں کو مانگ بڑھ گئی عوام اپنی من پسند ٹیموں کی شرٹیں خریدنے لگے، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹوں کی مقبولیت بڑھ گئی۔شائقین کرکٹ نے تیاریاں عروج پر ہیں،مارکیٹس ٹیموں کی بنی ریپلیکا شرٹوں سے بھر گئیں۔ہر کوئی اپنی من پسند ٹیموں کی شرٹس خرید رہا ہے، لیکن جیسے جیسے لاہور قلندرز کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی اس کی شرٹس کی فروخت میں اچانک اضافہ ہو گیا۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ جاتی ہیں،کراچی میں میچز سے قبل لوگوں میں جوش و خروش انتہا کو پہنچ گیا۔
پاکستان میں میچز کیلئے شائقین کرکٹ کی تیاریاں عروج پر
Mar 04, 2019