لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں آج دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ اسی روز کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔