پاکستان نے جو چاہا وہ حاصل کرلیا،سابق بھارتی جنرل

نئی دہلی ( آن لائن )ایچ ایس پنانگ نے بھارتی میڈیا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنی ساکھ کھو رہے ہیں کیونکہ پاکستانی فوج نے اپنی عوام کو میڈیا کے ذریعے تمام تفصیلات سے آ گاہ کیا ہے اور وہ جو چاہتے تھے انہوں نے حاصل کر لیا ہے اور انہوں نے ایک تفصیلی پریس کانفرنس بھی کی۔انہوں نے کہا کہ صورتحال سے متعلق ہمیں جو معلومات مل رہی ہیں وہ دراصل ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ہیں جبکہ ہمارا ترجمان مسلسل خاموش ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ 60 گھنٹوں میں ہم اپنی ساکھ کھو رہے ہیں ، پتا نہیں ہمارے ترجمان کیا کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن