مظفرآ باد (صباح نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی کو ختم کرائے،جنوبی ایشیاء کے دو ایٹمی ملکوں کے درمیان ممکنہ جنگ خطے کے تمام ممالک اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بہت بڑاخطرہ ہے۔علاوہ ازیںصدرمسعود خان کو ایوان صدر مظفرآباد میں لائن آف کنٹرول پر جاری مسلسل بھارتی فائرنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بھارتی گولہ بھاری سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر کے مختلف اداروں اور نیم حکومتی تنظیموں کی طرف سے ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔دریں اثناصدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں تازہ بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرنے پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا سبب بننے والے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو حل کرانے میںاپناکردار ادا کرے ۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے دو ایٹمی ملکوں کے درمیان ممکنہ جنگ خطے کے تمام ممالک اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بہت بڑاخطرہ ہے جسے ٹالنے کے لیے عالمی برادری کو بھرپور کوششیں کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو اُن کا پیدائشی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خود خود ارادیت دینے سے بھارت کا انکار اور کشمیر کے مقبوضہ حصے میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی بھارت اور پاکستان کے درمیان تنائو کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔علاوہ ازیںصدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کو ایوان صدر مظفرآباد میں لائن آف کنٹرول پر جاری مسلسل بھارتی فائرنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، بھارتی گولہ بھاری سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر کے مختلف اداروں اور نیم حکومتی تنظیموں کی طرف سے ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے رضا اروں کی ٹیموں ، ابتدائی طبی امداد اور ریلیف کا سامان متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ریڈ کریسنٹ کے رضا کار لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو خون کی فراہمی کا بھی ہنگامی بنیاد پر بندوبست کرنے میں مصروف ہیں ۔ ریڈ کریسنٹ تمام متعلقہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے جبکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر دفتر سے پانچ سو متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی ریلیف اور خشک راشن کوٹلی اور مظفرآباد کے اضلاع میں مہیا کیا جار ہا ہے ۔دریں اثناصدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں تازہ بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرنے پر تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت جب بھارت ایک جانب پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری طرف ملک کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی ناکام کو ششوں میں مصروف ہے اسلامی تعان تنظیم کی پاکستان کے موقف کی حمایت بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ ایوان صدر مظفرآباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے چھیالیسویں اجلاس کے اختتام پر منظور ہونے والی قرار داد میں مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ قرار دینے کو خوش آئند قرار دیا ۔
جنگ خطے کے تمام ممالک اور عالمی امن و سلامتی کیلئے بہت بڑاخطرہ ہے ،سردار مسعود خان
Mar 04, 2019