دیبا کون ہے؟ فنکاروں کی مالی امداد کیلئے منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسر کا استفسار

لاہور (این این آئی) دیبا کون ہے؟ فنکاروں کی مالی امداد کی منظوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے استفسار پر الحمرا انتظامیہ اور فنکار تلملا کر رہ گئے۔ صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی زیرصدارت الحمرا کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں فنکاروں کیلئے 30 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک امداد کی منظوری دی گئی۔ حکومت کی جانب سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت 20 فنکاروں کیلئے 21 لاکھ روپے کی رقوم جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس میں ڈاکٹر انور سجاد کو 5 لاکھ‘ اداکارہ دیبا بیگم کو 3 لاکھ‘ ہدایتکار ایس سلیمان کیلئے ایک لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اس وقت انتہائی فکر انگیز صورتحال پیدا ہوگئی ۔ جب ایک اعلیٰ سرکاری نے دیبا بیگم کیلئے 3 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری پر استفسار کیا کہ یہ خاتون کون ہے اور اس کی فنون لطیفہ کیلئے کیا خدمات ہیں؟ جس پر اجلاس میں موجود الحمرا انتظامیہ اور فنکار تلملا اٹھے۔ مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم نے بتایا کہ دیبا بیگم سلور سکرین کے سنہرے دور کی 300 سے زائد فلموں کی ہیروئن ہیں اور انہوں نے لافانی کردار نبھائے ہیں۔ الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر اور سینئر اداکار مسعود اختر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیبا بیگم کو فن کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نواز جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...