موغادیشو(این این آئی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں باغیوں کے ایک حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔ادھر انتہا پسندوں کے ان حملوں کے بعد حکومت نے خبردار کیاہے کہ ان جہادیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس حملے کے بعد الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ چوبیس گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔اس سے قبل الشباب کے جنگجوؤں نے جمعرات کی شام عالمی وقت کے مطابق شام چھ بجے یہ حملہ کیا تھا۔ انتہا پسندوں کے ان حملوں کے بعد حکومت نے خبردار کیا کہ ان جہادیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کی جائے گی۔