بھارت کو او آئی سی سے دہشتگرد ریاست قرار دلوا دیا: کانگریس رہنما مودی سرکار پر برہم

Mar 04, 2019 | 15:34

ویب ڈیسک

نئی دہلی: کانگریس رہنما منیش تیواڑی مودی سرکار پر برس پڑے اور کہا بھارت کو او آئی سی سے دہشتگرد ریاست قرار دلوا دیا۔ سشما سوراج کو سفارت کاری کا کچھ معلوم نہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ کشمیر یوں پر ظلم وستم کرنے پر بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا گیا۔ کانگریس رہنما منیش تیواڑی کا کہنا ہے کہ سشما سووراج کو سفارتکاری کا کچھ علم نہیں، بھارت او آئی سی میں ناکام ہوگیا۔

کانگریس رہنما پی چدم برم نے بھی مودی حکومت کے مبینہ فضائی حملے میں ہلاکتوں کے دعوے پر سوال اٹھا دیا۔ ٹوئیٹ میں کہا کہ بھارت نے کس بنیاد پر 350 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں پلواما حملے کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرایا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے بھارت کو دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹی خبریں پھیلانے والا ملک قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 64 فیصد شہری جھوٹی خبریں سنتے ہیں جبکہ دنیا میں اسکا تناسب 57 فیصد ہے۔

مزیدخبریں