اوپن یونیورسٹی کا آپریشنل نظام آئندہ سمسٹرسے آٹومیشن پر منتقل کردیا جائیگا

Mar 04, 2020

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آپریشنل نظام کو آئندہ سمسٹر)خزاں 2020ئ( سے آٹومیشن پر منتقل کردیا جائے گا ٗ تعلیمی معیار اور طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ ٗ تدریسی امور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ریجنل دفاتر کے مابین رابطوکو مزید مستحکم کرنے کے لئے آٹومیشن نظام کو نافذ کیا جارہا ہے"ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں شعبہ داخلہ ٗ امتحانات اور ریجنل آفسز میں طلبہ کا ریکارڈ'آرگنائزیشنل ڈیٹا بیس'کے تحت ایک جیسا ہی ہوگا جس سے شکایات کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ داخلے ٗ ٹیوٹرز کی تعیناتی ٗ کتابوں کی ترسیل ٗ ورکشاپس اور امتحانات کا انعقاد جیسے تمام تدریسی امورنئے سسٹم کے تحت ہونگے۔وائس چانسلر نے ڈائریکٹرز کو بہار 2020ء میں داخل طلبہ کے لئے ٹیوٹرز کی تعیناتی میں آپریشنل لیڈر کا کردار ادا کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں