سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکی کمپنی ٹوئیٹر نے اپنے 5 ہزار کے قریب ملازمین کو عالمی سطح پر کرونا وائرس(کووڈ19-)کے پھیلا ئو کے خدشہ کے پیش نظر گھر سے کام کرنے کا کہا ہے۔ ٹوئیٹر نے کہا کہ اس نے اپنے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ سمیت دنیا بھر میں اپنی پالیسی میں تبدیل کر دی ہے ۔