قصور، فیصل آباد 2 نوجوانوں، ماموں کانجن میں خاتون کی خود کشی

Mar 04, 2020

قصور، فیصل آباد، تاندلیانوالہ، ماموں کانجن (نمائندہ نوائے وقت+ آن لائن+ نامہ نگاران) خاتون اور نوجوان نے مختلف وجوہات کی بناء پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیصل آباد میں بیوپاری سے تنگ شخص نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ کوٹ سلیم حیدر میں باپ کی ڈنٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خو دکو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ساجد مرغے لڑانے کا شوقین تھا کہ گزشتہ روز مرغے کو مارنے پر اس کی بھائی کے ساتھ لڑائی ہو گئی باپ محمد اسلم نے ساجد کو خوب ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہوکر ساجد نے خود کو گولی مار لی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں آج علی الصبح کشمیر ولد بشیر احمد بیماری سے تنگ آکر سیڑھی کے ساتھ گلے میں پھندا لیکر جھول گیا پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ماموں کانجن میں اولاد نہ ہونے کے طعنوں سے دلبرداشتہ 22سالہ خاتون پھندے سے جھول گئی بتایا گیا ہے کہ فیضاں بی بی کی چھ سال قبل ماموں کانجن کی آبادی غریب پورہ کے نصیر شادی سے ہوئی تھی جن کے اولاد نہ ہو سکی تو عزیز رشتہ داروں اور گلی محلے والوں نے طعنے دینے شروع کر دئے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی زندگی ختم کر لی۔

مزیدخبریں